استحکام پاکستان پارٹی

استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب کابینہ میں2وزارتیں مانگ لیں

ویب ڈیسک: پنجاب میں ن لیگ کی اتحادی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے بجٹ کے بعد صوبائی کابینہ میں 2وزارتیں مانگ لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب میں دو وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی نے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے لئے وزارتوں کا مطالبہ کیا،ن لیگ کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ایک پارلیمانی سیکرٹری یا کسی محکمہ کی چیئرمین شپ دینے کا عندیہ دیا گیا،آئی پی پی کو پنجاب میں وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔
ذرائع آئی پی پی کے مطابق عبد العلیم خان کی وطن واپسی پر ن لیگ کی قیادت اور آئی پی پی قیادت کے درمیان معاملات طے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر صوبائی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر کیساتھ مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے متوقع