فیض آباد دھرنا

فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لئے نئے کمیشن کے قیام سے متعلق کمیٹی سفارش کرے گی ۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹس کے مطابق کابینہ کمیٹی 2 ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی، کمیٹی اگر نیا کمیشن بنانے کی سفارش کرتی ہے تو ٹی او آرز کا تعین بھی کرے گی۔
کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے، وزیر داخلہ، وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ نے کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے خلاف قرار دی تھی۔

مزید پڑھیں:  صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مشرق ٹی وی کے اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد