اعظم نذیر تارڑ

ہمارے ہاں انسانی حقوق پورے نہیں ہو رہے، اعظم نذیر تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے اعتراف کیا ہے کہ ماننا پڑے گا کہ ہمارے ہاںانسانی حقوق پورے نہیں ہو رہے۔
پاکستان میں خواتین کے حوالے سے رپورٹ کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں نے تقریباً 30سال عدالتوں میں گزارے ہیں، جب تک بہتر اقدامات نہیں کئے جائیں گے انسانی حقوق کی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکتے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بین الاقوامی این جی اوز نے ہمیشہ پاکستان میں انسانی حقوق کی آواز بلند کی ہے، وزیراعظم پاکستان اور کابینہ اس مسئلے پر سنجیدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چارج سنبھالتے ہی سب سے پہلا کام ٹاسک فورس میں ڈائریکٹر کی تعیناتی کا کیا، آج ہمیں کاغذوں سے ہٹ کر کام کی بات کرنی ہے، ہماری پارلیمنٹ میں ایچ ای سی کا شئیر بہت بڑھا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی، اعلامیہ جاری