پشاور پولیس

پشاور پولیس کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: پشاور پولیس کے افسران و اہلکاروں کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ کے لئے کوئی بھی پولیس افسر یا اہلکار کسی بھی قسم کی ٹک ٹاک ویڈیو نہیں بنائے گا اور نہ ہی کسی قسم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جائے گی۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواہ کوئی بھی گرفتاری ہو یا قسم کی برآمدگی کی گئی ہو اس کی سوشل میڈیا پر تشہیر نہیں کی جائے گی ۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اکثر اوقات اس قسم کی ویڈیوز سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہے جبکہ محکمہ کی ساکھ پر بھی برا اپر ڑتا ہے ۔
حکم عدولی یا خلاف ورزی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سرکاری محکموں سے اراضی اور عمارتوں سے متعلق تفصیلات طلب