توہین عدالت کی درخواست

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے خلاف ججوں سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے ۔
جسٹس محمد وحید خان وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کل جمعہ کو کریں گے۔
توہین عدالت کی درخواست اشبا کامران نامی خاتون نے دائر کی ہے جس میں وفاق کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ججز کے حوالے سے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا، میاں محمد شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے،محسن نقوی