ایف آئی اے کے ہر سوال کا جواب وکلاء کی موجودگی میں دونگا، عمران خان

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا اکاونٹ سے ٹویٹ کے معاملہ نے نیا رخ اختیار کر لیا، بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب وکلاء کی موجودگی میں دونگا۔
سابق وزیراعظم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے معاملہ پر تفتیش کے لیے ایف آئی اے کی سائبر کرائم ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم سے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب وکلاء کی موجودگی میں دوں گا۔
بعدازاں ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں:  سرکاری محکموں سے اراضی اور عمارتوں سے متعلق تفصیلات طلب