200 یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بجلی قیمت میں اضافہ مسترد

ویب ڈیسک: آئے دن مہنگائی اور بجلی روزبروز مہنگی ہونے سے عوام ذہنی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔
بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافے کی معاشی ٹیم کی تجویز وزیراعظم نے یکسر مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی قیمت نہ بڑھائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان سے تقریباً 2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے بجلی قیمت نہیں بڑھائِی جائیگی۔ اس بارے بتایا گیا ہے کہ بجلی ٹیرف میں اضافہ بڑے صارفین کیلئے نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مشرق ٹی وی کے اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد