مردان میڈیکل کمپلیکس سٹی سکین اور وینٹی لیٹر سے محروم، مریضوں کو مشکلات

ویب ڈیسک: ضلع کے بڑے طبی مرکز مردان میڈیکل کمپلیکس میں سٹی سکین اور وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے شہریوں نے محکمہ صحت کو شکایت لگاتے ہوئے کہا کہ مردان میڈیکل کمپلیکس کے عملے کا رویہ بھی انتہائِی غیر مناسب ہے جو پریشانی کے عالم میں آئے لوگوں کیلئے مزید پریشانی کا باعث ہے۔
مریض کے ساتھ آئے ایک تیمار دار نے الزام لگایا کہ تمام تر ادویات باہر سے منگوائی جاتی ہیں جو بعد میں غائب ہو جاتی ہیں۔
اس حوالے سے ہسپتال کے ایم ڈی نے کہا کہ متاثر شہری اگر اس سلسلے میں اگر اپنی درخواست دی تو ضرورانکوائری کرینگے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آبادمیں‌ غیریقنی صورتحال، جماعت اسلامی کاغزہ ملین مارچ ملتوی