یونیورسٹیاں تباہ

غزہ جنگ کے نتیجے میں 80فیصد سکول اور تمام یونیورسٹیاں تباہ

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں80فیصد سے زیادہ سکول اور تمام یونیورسٹیاں تباہ ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 17جنوری کو اسرائیلی بمباری سے غزہ میں بچنے والی آخری یونیورسٹی بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی جبکہ صیہونی بمباری میں غزہ کے 80فیصد سے زائد سکول تباہ ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پربمباری کرکے مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں ملبے سے 20 بچوں سمیت 70 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
رفح میں اسرائیلی فوج کے پے درپے حملوں سے کوئی علاقہ بھی محفوظ نہیں رہا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز کردیے ہیں اور اسی دوران پیش قدمی کرتے ہوئے ٹینک رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے،محسن نقوی