مزید 22فلسطینی شہید

غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر حملے:مزید 22فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں مختلف پناہ گزین کیمپوں پر رات گئے اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں کے نتیجے میں مزید 22فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے خان یونس شہر اور رفح میں گھروں پر حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد کو شہید کیا۔
رپورٹ کے مطابق خان یونس شہر کے مشرقی حصے میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد شہید ہوئے۔
اسرائیل فوج نے رفح شہر کے مختلف علاقوں پر بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع ہے مگر ہلاکتوں کی ٹھیک تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیل نے رات گئے ہی نصیرت اور البریج پناہ گزین کیمپوں پر بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں10افراد شہید ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا بتاناہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، 25 افراد شہید