اسرائیلی افواج کی خان یونس اور رفح میں وحشیانہ بمباری، 29 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ کرنے کے بعد اسرائِیلی افواج نے خان یونس اور رفح میں کارروائیں تیز کر دیں۔ اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں مزید 29 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق فلسطین کے علاقوں میں صیہونیوں کے زمینی آپریشن کے ساتھ فضائِی حملے بھی جاری ہیں۔
ایک عام تاثر یہ پایا جا رہا ہے کہ جوں جوں جنگ بندی کی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہونے جا رہی ہیں ویسے ہی صیہونیوں کی جانب سے بربریت کا سلسلہ تیز تر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے خان یونس اور رفح سمیت غزہ کی پٹی میں مزید فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ اس بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شہید ہو گئے۔
اسی دوران وسطی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بھی گولہ باری کی گئی جس میں 6 نوصیرات کیمپ پر ہونے والے حملوں میں 4 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ دیگر 7 فلسطینی دوسرے پناہ گزین کیمپ پر بمباری میں شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جبالیہ میں شہری دفاع کے عملے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں 20 روزہ آپریشن کے بعد اسرائیلی افواج کا انخلاء بھِ رنگ دکھانے لگا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس علاقے میں درجنوں لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ مزید لاشیں نکالنے کے لیے کام جاری ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے دوران 36ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد خواتین اور بچے کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ادارے کی جانب سے زخمیوں کی تعداد 82,000 سے زیادہ بتائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے مختلف علاقوں میں کی جانیوالی زمینی و فضائی بمباری میں فلسطین کے مختلف علاقوں میں 29 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے میں نکل رہاتھا، یہ تصویر میری ہے،پختون یار خان کا پیغام