چین نےہرمشکل میں پاکستان کاغیرمشروط ساتھ دیا، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دورہ چین پر روانگی سے قبل کہا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا۔ دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے۔
دورہ چین پر روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ آج چین کے دورے پر جا رہا ہوں.
شہباز شریف نے کہا کہ چین کی پاکستان کے ساتھ دوستی لازوال دوستی ہے، ہم دونوں ملک ایک دوسرے پر اعتبار کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں صنعتوں کے قیام اور بڑے منصوبوں پر مربوط غور کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  امریکی فوج کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری