اسرائیلی فوج پر جنون سوار، غزہ میں مزید 80 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج پر جنون سوار، وحشیانہ بمباری کے باعث غزہ میں مزید 80 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے فضائی حملوں میں مزید تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ صیہونیوں کی غزہ میں حملوں سے خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔
خان یونس میں اسرائیلی حملوں کے باعث نہ صرف فلسطینی شہید ہوئے بلکہ ان کے ساتھ 4 اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے۔
حزب اللہ اور حماس کی جانب سے حاری حملوں نے اسرائیلی فوج کو ششدر کر کے رکھ دیا اور حملوں میں مزید تیزی دیکھی جا رہی ہے جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں فائرنگ کا تبادلہ ،پولیس اہلکار زخمی ، منشیات فروش ہلاک