خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 32 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کیلئے 32 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وزیراعلیٰ ہاوس میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے لیے 32 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین کرینگے۔
کابینہ اجلاس میں سالانہ ریونیو اتھارٹی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ایجنڈے میں ٹریفک پولیس جرمانوں کی شرح میں ترمیم میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج :خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے اسلام آباد روانہ