اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے جاری، جھڑپ میں متعدد صیہونی ہلاک و زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیل پر حزب اللہ کی جانب سے ڈرون حملے جاری ہیں۔ تازہ جھڑپ میں متعدد صیہونی ہلاک و زخمی ہوئَے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں قصبے حرفیش پر ڈرون داغے گئے جس کے نتیجے میں 7 فوجی شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی حزب اللہ کے ساتھ سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے دوران ایک صیہونی فوجی بھی مارا گیا۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، وسطی کرم میں ایف سی کے شہید 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا