فلسطینی صدر

وحشیانہ بمباری:فلسطینی صدر کا سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور خون ریزی پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
صدر محمود عباس نے ہفتے کے روز نصیرات کیمپ پر ہونے والی وحشیانہ بمباری کے بعد اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے ۔
ایران نے بھی اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کیخوفناک جرائم عالمی برادری کی بے عملی کی وجہ سے ہیں۔
8 ماہ سے جاری جنگی جرائم پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل بھی خاموش ہے۔
اس کے علاوہ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل نے بھی وسطی غزہ میں فلسطینیوں کیقتل عام کی شدید مذمت کردی۔

مزید پڑھیں:  ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کےخلاف متحرک، 2ہزار لیٹر موبل آئل برآمد