صوابی میں امن و آمان کی خاطر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں امن و آمان کی خاطر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ نے عوام کے تحفظ کیلئے آج غیر قانونی مویشی منڈی، کالعدم تنظیموں اور افراد کی طرف سے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے اور دریاؤں اور ڈیموں میں نہانے سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔
ذرائع کے مطابق ڈی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ 188کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔
یاد رہے کہ ضلع میں‌امن و آمان کی خاطر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام اٹھایا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی خفیہ مقام پر امانتاً تدفین، حزب اللہ نے تردید کردی