نکاح کیس

نکاح کیس: عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستوں پر سماعت کل ہوگی

ویب ڈیسک: عدت نکاح کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر کل سماعت ہوگی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواستوں پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔
بشری بی بی کی درخواست میں اپیل کی گئی سیشن کورٹ میں زیر التوا سزا معطلی کی درخواست پر ہائیکورٹ فیصلہ کرے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے استدعا کی کہ کیس واپس بھیج کر سیشن جج شاہ رخ ارجمند کو محفوظ فیصلہ سنانے کا حکم دیا جائے یا پھر ہائیکورٹ خود اپیل سن کر فیصلہ کرے۔
بشریٰ بی بی کی درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی، بانی پی ٹی آئی کی درخواست سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت