اورکزئی، جنریٹر گیس بھرنے سے 24 افراد بے ہوش ، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک ضلع اورکزئی کے علاقہ سانگھڑہ مشتی میں جنریٹر گیس بھرنے سے 24 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ ان میں 4 بچے اور 20 خواتین شامل ہیں۔
واقعہ میں بے ہوش ہونیوالی متاثرہ خواتین کو فوری طور مشتی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان ڈی ایچ کیو مشتی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کا علاج جاری ہے اور ان ان کی حالت بہتر ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کئی دن سے بجلی نہ ہونے کے باعث گاوں کی خواتین ایک گھر سے پانی لے جاتے تھے۔
پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ایک کمرے کے اندر جرنیڑ لگایا گیا تھا جہاں سے خواتین پانی لے جاتی تھیں۔

مزید پڑھیں:  برہان انٹرچینج ،ڈی چوک اور فیض آباد میں شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار