ویب ڈیسک: میدان عرفات میں پاکستانی خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔
لاکھوں فرزندان اسلام نے ہفتے کو میدان عرفات میں حج کا خطبہ سنا، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد حجاج مزدلفہ کی جانب روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب پاکستانی خاتون وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات میں موجود تھی، خاتون کو جبل رحمت ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا، جہاں خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔
سعودی ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں۔
Load/Hide Comments