بیرسٹر سیف

عید پر بھی لوڈ شیڈنگ، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے :بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عید پر خیبر پختونخوا میں ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔
بیرسٹر سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جعلی فارم 47کی پیداوار حکومت عید کے 3روز بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہ بنا سکی، عید پر دفاتر، کارخانے، فیکٹریاں اور مارکیٹیں بند ہیں لیکن پھر بھی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی بھی ہم پیدا کریں، مہنگی بھی خریدیں اور غائب بھی ہو، خیبر پختونخوا کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ صوبے کے 1500ارب روپے سے زائد بجلی بقایاجات بھی نہیں دیے جا رہے، وفاق کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کرپٹ ٹولے نے اقتدار کی کئی باریاں لیں مگر بجلی کا نظام درست نہیں کیا، جعلی فارم 47 والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں، انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر وضاحت، الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ سے رجوع