14افراد جھلس گئے

سوات:مسافرکوچ میں سلنڈر پھٹنےسےآگ بھڑک اٹھی،14افراد جھلس گئے

ویب ڈیسک: سوات میں مسافر کوچ میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 14افراد جھلس گئے ۔
واقعہ سوات کے علاقہ مٹہ میں پیش آیا جہاں مسافر کوچ میں سلنڈر پھٹنے کے باعث خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کوچ میں موجود 14افراد جھلس گئے ۔
آگ کے نتیجے میں کوچ مکمل طورپر تباہ ہو گئی ۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر جھلسنے والے افراد کو مٹہ ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: سرکاری ملازمین پنشن اصلاحات کیخلاف سڑکوں پر آگئے