عید قربان: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

ویب ڈیسک: عید قربان کے تین دنوں میں پکنک منانے دریائَے سندھ کے مختلف مقامات پر نہاتے ہوئے ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق یہ تمام افسوسناک واقعات دریائے سندھ کے مختلف مقامات اور مقامی ڈیم میں پیش آئے۔
ان واقعات کے بعد ریسکیو آپریشن کےدوران 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ اٹک خورد، ملائی ٹولہ اور باغ نیلاب کے گہرے پانی میں 5 افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے سندھ میں نہانے پر دفعہ 144 لگا کر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف معاہدے کے چند نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کے تحفظات