عید الاضحیٰ میں 20 گرڈ سٹیشنز سے 153 فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ وفاق کی سطح پر نظر انداز کئے جانے کے بعد مقامی سطح پر اس کا حل نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور عید الاضحی کے پہلے دو دنوں میں‌20 گرڈ سٹیشنز سے 153 فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال کی گئی۔
اس سلسلے میں صوبہ کے مختف اضلاع میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز 15 گرڈ سٹیشن سے 99 فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال کر دی گئی۔
‏ان 99 فیڈرز میں رکن قومی اسمبلی ذوالفقار نے 22 فیڈرز، ‏ناظم آصف نے 22 فیڈرز، ‏رکن صوبائی اسمبلی ادریس خٹک نے 19فیڈرز، ‏چیئرمین متھرا انعام اللہ نے 18 فیڈرز پر بجلی زبردستی بحال کی۔
ان کے علاوہ ، ‏رکن اسمبلی فضل الہی نے 10 فیڈرز، ‏رکن صوبائی اسمبلی اہتشام نے 3 فیڈرز، ‏رکن قومی اسمبلی احد شاہ نے 2 فیڈرز، ‏ارباب وصال (فضل الہی کے ساتھی) نے 2 فیڈرز اور ‏دریاب خان ناظم نے ایک فیڈر کی بجلی بحال کی۔
‏عید کے دوسرے روز 5 گرڈ سے 54 فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال کی گئی۔ ان میں 32 فیڈرز ‏رکن صوبائی اسمبلی عثمان بٹنی ، 12 فیڈرز ‏چیئرمین متھرا انعام اللہ ، 6 فیڈرز ‏رکن قومی اسمبلی ذوالفقار اور 4 فیڈرز کی بجلی ‏رکن اسمبلی فضل الہی نے بحال کی۔
یاد رہے کہ عید الاضحی کے پہلے دو روز 20 گرڈ سٹیشنز سے 153 فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال کی گئی.

مزید پڑھیں:  رہنماوں کی جلسے جلوسوں میں‌عدم دلچسپی نقصان دہ ہو سکتی ہے، گنڈاپور