الیکشن کمیشن کا ٹربیونلز تشکیل فیصلہ معطل کرنے کی اپیل مسترد

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آرڈیننس جاری کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟ جب پارلیمنٹ نے قانون بنا دیا تو آرڈیننس پارلیمنٹ کی توہین ہے۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ لارجر بینچ بنانےکیلئے معاملہ تین رکنی کمیٹی کوبھجوا دیا۔
اس حوالے سے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کمیٹی کے ایک ممبرلاہوردوسرے کراچی میں ہیں۔ آئندہ ہفتے ہی معاملہ کمیٹی کے سامنے رکھا جاسکے گا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت