وفاقی بجٹ میں تنخواہوں پر عائد ٹیکس ختم کئے جانے کا امکان

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر عائد ٹیکس میں تخفیفی یا ختم کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت کو یقین ہے کہ وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں 10 روزہ بحث کا آغاز کے بعد 30 جون تک منظور کئے جانے کا امکان ہے۔
قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان آج شام قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے جو پانچ دن طویل دورانیے کے اجلاسوں میں جاری رہے گی۔
وفاقی بجٹ کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات اجلاس سے پہلے ہو سکتی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت نے سرکاری اور نجی ملازمین کی تنخواہوں پر بجٹ تجاویز میں عاائد ٹیکس پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع نے مزید بتایا کہ تنخواہوں میں عائد ٹیکس میں بھاری تخفیف کرکے اسے قابل قبول بنایا جائے گا یا اسے سرے سے ہی ختم کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سوات معاملہ اور صوابی دھماکہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں، گورنر خیبرپختونخوا