پشاور، راستے کے تنازعہ پر ہمسایوں میں جھگڑا، باپ بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود ترناب فارم میں راستے کے تنازعہ پر ہمسایوں میں جھگڑا ، باپ بیٹا جاں‌بحق ہو گئے.
ملزمان اسرار ، تیمور، شاعر ، حامد اور وسیم نے ہمسائیہ پر فائرنگ کرنے سمیت ان پر ڈنڈوں سے بھی وار کئے۔
ملزمان کی فائرنگ سے باپ بیٹا گل مت خان بعمر 55 سال اور بلال خان بعمر 35 سال جاں بحق ہو گئے۔
دوسری جانب اس واقعہ میں وسیم اور محمد خان سمیت صدام ، رستم، شیر محمد، سید کمال اور شہزاد زخمی ہو گئے۔
ہمسایوں میں جھگڑا اور فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ چمکنی محمد اشفاق خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
اس دوران انہوں نے فائرنگ کرنے میں ملوث ملزمان اسرار، تیمور، شاعر، حامد کو گرفتارکرکے ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
بعد ازاں پولیس نے جاں بحق باپ بیٹے کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم جبکہ مجروحین کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور اس کے ساتھ ہی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دل کے مریضوں کیلئے بغیر سینہ کھولے ایک اور کامیاب سرجری متعارف