بیشتر میگا کرپشن کیسز کا باب بند، سربراہان سمیت ملکی اشرافیہ مستفید

ویب ڈیسک: نیب کی جانب سے بیشتر میگا کرپشن کیسز کا باب بند کر دیا گیا۔ ان میں نصف سے زائد کیسز بند یا ان کے فیصلے سنا دیئے گئے۔
ان کیسز کا باب بند ہونے سے نواز و شہباز شریف سمیت ملکی اشرافیہ مستفید ہوئی۔
یاد رہے کہ نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز میں سے تقریباً نصف بند یا ختم کر دیے گئے ہیں۔
میگا کرپشن کیسز میں آصف علی زرداری کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا مقدمہ بھی شامل تھا تاہم انہیں اس مقدمے سے بری کر دیا گیا۔
ان 179 مقدمات میں سے اب تک صرف 10 میں سزا سنائی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے معلومات میں تجدید کیے جانے کے بعد اب بریت کے کیسز 19ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر نیب کی جانب سے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق مئی 2015 میں سپریم کورٹ میں 179میگا کیسز کی فہرست جمع کرائی گئی۔
اُس وقت ان 179میگا کرپشن کیسز میں 81 انکوائریاں، 52 انویسٹی گیشنز اور 46 عدالتی ریفرنسز شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہیں کرسکتے، مولانا عبدالغفور حیدری