عطاء اللہ تارڑ

ہمیں سڑکوں پر انصاف کرنے کو روکنا ہوگا،عطاء اللہ تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے عزم استحکام آپریشن کی ضرورت پڑی،ہمیں سڑکوں پر انصاف کرنے کو روکنا ہوگا۔
بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ جو دہشت گردی کی لہر ہے، اس کی وجہ سے عزم استحکام آپریشن کی ضرورت پڑی ہے۔
عطااللہ تارڑ نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی بجٹ میں کوئی تیاری نہیں ہے، یہاں صرف تنقید برائے تنقید کی جارہی ہے، اپوزیشن بجٹ پر بات نہیں کرتی، نعرہ لگانے میں آگے ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو طالبان کو واپس لائے، گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی تعریفیں کس نے کیں، انہوں نے کہا کہ جب کسی سپاہی اور فوجی کے سینے پر گولی لگتی ہے تو گولی پر نہیں لکھا ہوتا کہ گڈ طالبان کی ہے یا بیڈ طالبان کی۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ آج ہمیں سڑکوں پر انصاف کرنے کو روکنا ہوگا، ہم ختم نبوت کے بھی امین ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کے بھی امین ہیں،۔
انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر