باپ زندگی کی بازی ہارگیا

صوابی : کنویں میں گرنے والی بیٹی کو بچاتے ہوئے باپ زندگی کی بازی ہارگیا

ویب ڈیسک: صوابی میں کنویں میں گرنے والی بیٹی کو بچاتے ہوئے باپ زندگی کی بازی ہارگیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطاق واقعہ صوابی کے علاقہ کالو ڈھیر میں پیش آیا جہاں 12سالہ بچی کنویں میں گر گئی جسے بچانے کے لئے باپ بھی کنویں میں اترا جہاں اس کی حالت غیر ہوگئی ۔
ریسکیو کی امدادی ٹیم نے باپ بیٹی کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں باپ دم توڑ گیا جبکہ بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے