سٹاک مارکیٹ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس 79ہزار382پوائنٹس پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں 79ہزارکی حد بحال ہو گئی ہے ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 79ہزار382پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس 2103 پوائنٹس اضافے سے 78810 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری، 46 افراد جاں بحق، 98 زخمی