8افرادجاں بحق

پشاور، بڈھ بیرمیں گھرپرحملہ، 8افرادجاں بحق،2 زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں خونی تصادم، ایک ہی خاندان کے 8افراد کو گھر کے اندر موت کے گھاٹ اتار دیا. جبکہ دو زخمی ہوگئے. جان بحق ہونے والوں میں چار خواتین اور 4 معصوم بچے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود باباباغ میں جائیداد تنازعہ پر مخالفین نے گھر میں گھس کا اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے 8افرادجاں بحق ہو گئے۔
واقعہ کے حوالے سے ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونےوالوں میں 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔
واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم لین دین کے باعث فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی۔ ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔
یاد رہے کہ واقعہ میں8افرادجاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں.
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان، ڈی ایس پی بڈھ بیر نظیف الرحمان خان، ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے.
پولیس ذرائع کے مطابق نعشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا گیا.
پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ سے خالی خول ودیگر شواہد اکٹھے کرلئے . ورثا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائیگا.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر