پی ٹی آئی

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فارم 45کے اعتبار سے کامیاب تمام امیدواروں کو بلایا گیا۔
اجلاس میں 172اراکین شریک ہوئے جن میں ریحانہ ڈار، سیمابیہ طاہر اور ملک بھر سے پارٹی امیدوار شامل تھے ۔
اجلاس میں شوکت بسرا، اسجد ملہی، علی اعجاز بٹر ،ظہیر عباس کھوکھر، عامر مغل اور علی بخاری ودیگر نے بھی شرکت کی۔
شرکاء کاکہنا تھا کہ آج ہماری پارلیمانی پارٹی مکمل ہوئی جلد ٹریبونلز سے بھی فیصلہ حق میں ہوگا،جعلی فارم 47 والے کسی امیدوار کو تسلیم نہیں کرتے ۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر اور اندر سخت احتجاج کیا جائے گا۔
اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی اپنے امیدواروں کے ہمراہ تحریک چلانے کا فیصلہ بھی کیا ۔
ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے باہر الیکشن کمیشن تک واک بھی کی۔

مزید پڑھیں:  اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور انتظامی سربراہ سے محروم ، تعلیمی اور دیگر امور ٹھپ