دہشتگردی سےنمٹنےمیں امریکااورپاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملوں سے پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا۔ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔
انہوں نے سوات واقعے پر تشویش کا اطہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مذہبی طور پر تشدد کے واقعات پر تشویش ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید بتایا کہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے 90 دن قید تنہائی میں گزارے