عوام کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج 26 جون تا یکم جولائی کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں جبکہ کل 27 جون سے جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی اور آس پاس علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 28 جون تا یکم جولائی گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
28 سے 30 جون تک تیز بارش کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
متوقع بارشوں کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر