انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی جعلی تصدیق کے معاملے کی چھان بین کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سے جاری انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی جعلی تصدیق کے معاملے پر صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق عثمان سعید کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
انکوائری کمیٹی میں سینیئر موٹر وہیکل ایگزامنرز انعام اللہ جان اور ملک مدثر علی بھِ شامل ہیں۔
انکوائری کمیٹی کو 15 دن کے اندر رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی روشنی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments