زخمی نوجوان دم توڑ گیا

چارسدہ :ہوائی گولی کے نتیجے میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا

ویب ڈیسک: چارسدہ میں ہوائی گولی کے نتیجے میں زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا ۔
جماعت نہم کا طالب علم 15سالہ مصطفی گزشتہ روز ہوائی گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوا تھا ۔
مصطفی رات کو گھر کے کمرے کے باہر اپنے والدین کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک گولی آکر لگ گئی ۔
زخمی مصطفی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی بیروت و دیگر شہروں میں کارروائیاں، 52 شہری شہید