فوج تعینات

محرم الحرام :ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک: وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔
اس حوالے سے چاروں صوبوں ، گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔
مراسلے کے مطابق صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
،نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کوسول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کیا جا رہا ہے، پاک فوج کی تعیناتی آئین کیآرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔
دوسری جانب محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں محرم الحرام کیدوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں مجالس اورجلوسوں کے سکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کے بارے بریفنگ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اورعظمیٰ خان ڈی چوک سےگرفتار