200 یونٹ والے صارفین

200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی قیمت بڑھانےکا فیصلہ واپس

حکومت کی جانب سے عوام کیلئے بڑا ریلیف، 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی قیمت بڑھانےکا فیصلہ سرکاری سطح پر واپس لے لیا گیا۔
ویب ڈیسک: 200 یونٹ والے صارفین کیلئے حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ واپس لے لیا۔ حکومت کے اس اقدام سے جہاں غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں کئِی سوالات بھی جنم لینے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی۔
حکومتی ذراِئع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جولائی تا ستمبر 2024 کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو ریلیف دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نےبجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظورکیا تھا۔ دوسری طرف اس سے قبل کابینہ نے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ ، نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے اضافہ بھی منظور کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہانہ101 سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4 روپے 10 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔
ماہانہ ایک سے 100 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کےٹیرف میں 7 روپے 11 پیسے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔
ماہانہ101 سے 200 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے۔ ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے اور ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7 روپے پیسے 74برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود برسا دیا، 16 فلسطینی شہید