خاتون جاں بحق

پشاور :تھانہ شاہ قبول کی حدود میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،داماد زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ شاہ قبول کی حدود میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ داماد زخمی ہو گیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ قبول کی حدود آسیہ پارک کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس میں خاتون مسماة(ن)زوجہ محمود شاہ لگ کر جاں بحق جبکہ اس کا داماد مسمی ارسلان ولد عبد المنان زخمی ہو گیا ۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی کوعلاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
21جون کو تھانہ گلبرگ کی حدود ٹیوب ویل چوک میں فائرنگ سے قتل کیس میں نامزد خاتون آج جیل سے رہا ہوکر موٹر سائیکل پر اپنے داماد کیساتھ جارہی تھی کہ تھانہ شاہ قبول کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کردی گئی۔
ایس پی سٹی ڈویژن ظفر احمد خان کے مطابق واقعہ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے ورثا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر آج پھر سماعت ہوگی