پیپلزپارٹی کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو ملنے والی سزا کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے تفصیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی ھبوٹ کو ملنے والی سزا کو بھی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بھٹونے حق اورسچ کی خاطرجان دی،شہید بھٹوکوانصاف دلانے میں40سال کا وقت گزرگیا، شہید بھٹوکے عدالتی قتل پرانصاف طلب کرنے کے لئے صدارتی ریفرنس بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی آرڈر 48صفحات پرمشتمل ہے،جنرل ضیا الحق نے پا کستان کے آئین کی خلاف ورزی کی،شہید ذوالفقارعلی بھٹونے جمہوریت کیلئے جان دی۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کوکہہ دیناچاہیے کہ سزاکافیصلہ بھی غلط تھا،ریفرنس پرشارٹ آرڈرکے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے فل آرڈرریلیزہوگیا۔
فل آرڈرکے بعدپاکستان پیپلزپارٹی اپناموقف شیئرکرناچاہتی ہے،پیپلزپارٹی نے ا س آرڈرکوحاصل کرنے کیلئے طویل عرصے کی جدوجہد کی۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے مزیدکہا کہ تاریخ کی بدترین زیادتی کا ازالہ نہیں ہوسکتا، پانچ جولائی کوپاکستان کی جڑوں کوہلایا گیا۔

مزید پڑھیں:  عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر ڈرون داغ دیے