ایف بی آراورفلورملزمذاکرات ناکام

ایف بی آراورفلورملزمذاکرات ناکام ، ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

مطالبات کے حوالے سے ایف بی آراورفلورملزمذاکرات ناکام ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی آٹا ملز ایسوسی ایشنز کی جانب سے ملک بھر میں آج سے ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: ایف بی آراورفلورملزمذاکرات ناکام ہونے پر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج ملک بھر میں ہڑتال ہوگی۔ آج گندم کی دھلائی اور جمعرات سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایف بی آراورفلورملزمذاکرات ناکام ہونے کے بعد آج ملک بھر میں ہڑتال ہوگی، ہم ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا نہیں حکومت کا کام ہے۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے سینکڑوں فلورملز مالکان نے چند دن قبل ہونے والے اجلاس میں ہڑتال کی قرارداد منظور کی تھی۔
واصم رضا نے کہا کہ کل جمعرات 11 جولائی سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کر دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ٹیکس لگا تو آٹا مزید مہنگا ہو جائے گا۔ اس لئے وفاقی بجٹ میں عائد اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری ہے جو وقت کے ساتھ طول پکڑنے لگا ہے۔
پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے نئے ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو صوبے میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صوبہ بھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت پچیس سو تک جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  مطالبات کے حق میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج