غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کاآپریشن معطل

ویب ڈیسک: غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کاآپریشن معطل، یو این ایچ سی آر کے سربراہ نے تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کر دیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کی معطلی اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کی درخواست پر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپنے دورہ پاکستان کے دوران کمیشن سربراہ کو آپریشن معطل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، یو این ایچ سی آر سربراہ فیلیفو گرانڈی نے بھی آپریشن معطل ہونے کی تصدیق کردی۔
غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے ہونےوالے آپریشن کی معطلی پر سربراہ یو این ایچ سی آر فیلیفو گرانڈی نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان غیر ملکیوں کو نکالنے کی حکمت عملی پر مزید عمل نہیں کرنے گا۔
انہوں نے کہا کہ افعان مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال اکتوبر میں قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو وطن سے نکالنے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔
اس اعلان کے بعد قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے تقریباً5 لاکھ افغان مہاجرین کو وطن سے بے دخل کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتوں کی ڈیرہ منتقلی کسی صورت قبول نہیں، ڈسٹرکٹ بار ٹانک