بجلی بلوں میں اضافےکی تحقیقات مکمل

بجلی بلوں میں اضافےکی تحقیقات مکمل، وزیراعظم کی فوری ریلیف کی ہدایت

ویب ڈیسک: تحقیقاتی اداروں نے بجلی بلوں میں اضافےکی تحقیقات مکمل کرلیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں نے بھی اپنی رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو ارسال کردی۔
لیسکو ذرائع کے مطابق پروریٹا سسٹم کے تحت بلوں میں 200 سے اوپر یونٹس ڈالنے کی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوادی گئی ہے۔ اس پر مزید کارروائی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بجلی بلوں میں اضافےکی تحقیقات مکمل کر لی گئیں تاہم اس دوران تحقیقاتی اداروں کی جانب سے رپورٹ میں وزارت توانائی کے حکام کو اوور بلنگ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
اوورر بلنگ کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں نے وزارت توانائی کے حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔
یاد رہے کہ وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈسکوز میں پروریٹا سسٹم لاگو کروا دیا۔
دوسری جانب بجلی بلوں کے حوالے سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم نے ریلیف کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انہوں نے بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارتوں کو سولر ٹیوب ویلز پر تیزی سے کام کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ وفاقی بجٹ کے بعد سے بجلی بلوں میں‌تواتر کے ساتھ اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے جس پر عوام کی جانب سے بھی بھرپور انداز میں‌احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.
اس دوران ھکومت سے بار بار مطالبہ کیا گیا کہ بجلی سستی کی جائے اور اس پر لگے اضافی ٹیکسز کا سلسلہ ختم کیا جائے.

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر بمباری، سرحد پر صیہونیوں کا حملہ پسپا