فون ٹیپ کرنابنیادی انسانی حقوق

فون ٹیپ کرنابنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ فون ٹیپ کرنابنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فون ٹیپ کرنے کا اختیار دینا خلاف آئین ہے اور یہ کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔
لیسکو آفس کے باہر دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فون ٹیپ کرنابنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، آئین کو پامال کرنے جیسے اقدامات سے حکومت کو بار رہنا چاہئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فون ٹیپ کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہکا کہ ہمیں خیرات کے اعلانات نہیں، حق چاہیے، تنخواہوں میں ٹیکس سلیب سسٹم کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلیب سسٹم ختم اور بجلی کی قیمت کم کی جائے۔
لاہور میں لیسکو آفس کے باہر دھرنے کے دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی پر عائد مختلف ٹیکسز کسی صورت قابل قبول نہیں، سستی بجلی ہمارا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کا مطالبہ مان کو حکومت عوام پر احسان کرے کیونکہ ایک طرف گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف بجلی مہنگی کر دی گئی ہے جس سے مہنگائی کا وہ طوفان آیا ہے جو تھمنے کا نام نہیں‌لے رہا.

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا حکم