ڈکیتی کرنےوالامنظم گینگ بےنقاب

اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنےوالامنظم گینگ بےنقاب، ملزمان گرفتار

کینٹ ڈویژن کے تھانہ پشتخرہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنےوالامنظم گینگ بےنقاب جبکہ افغان سرغنہ سمیت دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ویب ڈیسک: تھانہ پشتخرہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنےوالامنظم گینگ بےنقاب کر دیا جبکہ اس کارروائی کے دوران افغان سرغنہ سمیت دو ملزمان بھِ دھر لئے گئے۔
تھانہ پشتخرہ پولیس کی موثر حکمت عملی کے تحت گرفتار افغان سرغنہ سمیت دوملزمان نے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ 23جنوری کو تھانہ پشتخرہ کی حدود میں مسمی مقبل خان کے گھر میں ڈکیتی کی تھی۔
اس دوران انہوں نے ڈکیتی کے دوران لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹی تھی۔
گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دوسرا ضلع بونیرکا رہائشی ہے، ملزمان نے ڈکیتی کے دوران خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور تفتیش کے بہانے ڈکیتی واردات کی۔
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزمان نہ صرف ڈکیت تھے بلکہ نوسرباز بھی تھے جو دھوکہ سے سادہ لوح لوگوں کو لوٹتے تھے۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور کیساتھ ساتھ صوابی ، نوشہرہ ، پنجاب اور دوسرے شہروں میں بھی اسلحہ کی نوک پر ڈکیتیاں کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
دوران تفتیش گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر41 لاکھ10ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ تفتیش کے دوران ملزمان سے کئی جرائم کا اعتراف سمیت اہم معلومات بھی متوقع ہیں.
ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق کے مطابق ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے۔
یاد رہے کہ جرائم کیخلاف تھانہ پشتہ خرہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ دھر لیا. ان ملزمان میں ایک افغانی بھی ہے جو گروپ کا سرغنہ ہے اس کے علاوہ دوسرا گرفتار ہونے والا ملزم ضلع بونیر سے تعلق رکھتا ہے.

مزید پڑھیں:  تھانہ آئی نائن میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار