مخصوص نشستیں

مخصوص نشستیں : محفوظ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں ،سپریم کورٹ کی جانب سے محفوظ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ختم ہو گیا جس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ نے سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سوات میں پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاون، 3 اہم رہنما گرفتار