نواز شریف

مہنگائی پر قابو پاکر عوام کو ریلیف دیا جائے ،نواز شریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حکومتی فلاحی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران قائد ن لیگ نواز شریف نے متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔
قائد ن لیگ کی جانب سے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  چاہے دو دن لگ جائیں ہر صورت ڈی چوک احتجاج کرنا ہے، عمران خان کی ہدایت