وزیراعلی اظہار افسوس

وزیراعلیٰ کا پشاور میں فورسز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور کے علاقہ حسن خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو قوم سلام کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے: وزیر دفاع