پی ٹی آئی کو 65 نشستیں

عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو 65 نشستیں ملنے کا امکان

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 متنازعہ قرار دی گئیں نشستوں میں سے پی ٹی آئی کو 65 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں آج ہونے والے پانچ آٹھ کے بھاری اور واضح اکثریت کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی 77 متنازعہ نشستوں میں سے پی ٹی آئی کو 65 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جہاں پشاور ہائی کورٹ اور الیکسن کمشین کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا گیا ہے وہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے تقسیم کی گئی مجموعی طور پر 77 نشستیں متنازع قرار پائی ہیں۔ ان میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں شامل ہیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد متنازعہ قرار دی جانیوالی نشستوں میں خواتین کی 20، 3 اقلیتی نشستیں، پنجاب اسمبلی سے 27 اور خبیر پختونخوا اسمبلی سے 13 اور تین اقلیتی نشستیں، سندھ اسمبلی سے 2 نشستیں ملنے کی راہ ہموار ہو گئی۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی مجموعی طور پر 60 مخصوص نشستوں میں سے الیکشن کمیشن نے 40 نشستیں مختلف سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی تھیں۔ ان میں سے پنجاب سے 32 میں سے 20، خیبرپختونخوا میں 10، سندھ کی تمام 14 نشستیں اور بلوچستان کی چار نشستیں شامل تھیں۔
قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص 10 میں سات نشستیں دیگر مبرز کو الاٹ کر دی گئی تھیں جبکہ تین باقی تھیں۔
الیکشن کمیشن نے بعدازاں قومی اسمبلی کی بچ جانے والی یہ 23 مخصوص نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ ن کو16، پیپلز پارٹی 5 جبکہ متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک، ایک مزید نشست دی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد پی ٹی آئی کو خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے 20 اور 3 اقلیتوں کی نشستیں ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی بیروت و دیگر شہروں میں کارروائیاں، 52 شہری شہید